04 March 2019 - 21:50
News ID: 439902
فونت
اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے تھا، مگر افسوس اس طرف توجہ نہیں دی گئی، ھندوستان تحریک آزادی کشمیر کو دبانا چاہتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں حکومت کی سفارتی ناکامی اور امت مسلمہ کے دکھ درد کا واویلا کرنیوالوں کیلئے باعث شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں قرارداد پاس کرنا اور مشترکہ اعلامیہ میں ذکر نہ کرنا او آئی سی کا دہرا معیار ہے، اسلامی تعاون تنظیم سے پہلے کبھی کوئی توقع تھی اور نہ ہی اب ہے، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ملک ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ او آئی سی کو  پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے تھا، مگر افسوس اس طرف توجہ نہیں دی گئی، عالمی استعمار تحریک آزادی کشمیر کو دبانا چاہتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکہ ناکام ہوا ہے، اس نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی سرپرستی کرکے مسلمانوں کو آپس میں لڑایا ہے، اب افغانستان میں امریکہ اپنی شکست کے بعد مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، فلسطین اسی راستے سے آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امن اور مذاکرات کے نام پر اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے دیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے طیارے کی چند دن پہلے اسلام آباد میں آمد اور ان دنوں مختلف ممالک سے ڈالروں کی بارش بلاوجہ نہیں ہے، قوم کو جاگتے رہنا ہوگا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬